اسلام آباد (جیوڈیسک) تحفظ پاکستان بل 2014 قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔
اجلاس کے دوران تحفظ پاکستان بل 2014 منظوری کے لیے پیش کردیا گیا۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔
سینیٹ نے پیر کو تحفظ پاکستان بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی تھی، قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدر کے دستخط ہوں گے اور تحفظ پاکستان کا بل قانون بن کر نافذ العمل ہو جائے گا۔