کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رہنما فاروق ستارنے تحفظ پاکستان بل کو کالا قانون قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان بل بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ہے، بل میں دیکھتے ہی گولی مارنے کااختیار دیا گیا ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان بل عجلت میں پیش کیا گیا، حکومت نے اپوزیشن سے بغیر مشاورت کے بل پاس کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آرڈیننس کے تحت کس دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا، ملک میں جمہوری آمریت نافذ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔