کراچی (جیوڈیسک) ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے آخری وقت تک تحفظ پاکستان بل کی مخالفت کی لیکن صرف قومی ضرورت سمجھ کر تحفظ پاکستان بل کی تائید کی۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان بل افواج پاکستان کی ضرورت ہے۔
اس بل کی کچھ دفعات سے انسانی حقوق کی پامالی کا خدشہ ہے۔ تحفظ پاکستان بل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیر ضروری اختیارات دیئے گئے ہیں۔ ایم کیو ایم تحفظ پاکستان بل میں ترمیم کے لیے بل پیش کرے گی۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں کیونکہ مقامی حکومتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کراچی میں پانی کا بحران بھی مقامی حکومتوں کے نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔