لاہور (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ 18 جنوری کو عمران خان احتجاج سمیت جو بھی فیصلہ کر ینگے ہم مکمل تیار ہیں، حکمرانوں کو کسی بھی صورت دھاندلی کی تحقیقات سے بھاگنے نہیں دیں گے، عوام عمران خان اور تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں، سردیوں میں بھی بجلی کی لوڈشیڈ نگ حکمرانوں کی ناکامیوں کا منہ بولتاثبوت ہے، حکمران صرف بڑھکیں مار نے کی بجائے اب قوم سے کیے جانیوالے وعدوں پر عمل کریں۔
اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید نے کہا کہ ہم نے حکو مت کو دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بہت وقت دیدیا ہے مگر لگتا ہے کہ حکمرانوں کو صرف احتجاج کی زبان سمجھ آتی ہے اس لیے عمران خان 18 جنوری کو احتجاج دھر نوں سمیت احتجاج کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کر یں گے تحر یک انصاف کا ایک ایک کارکن کندھے سے کندھا ملا کر چلے گا۔