لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے آزادی مارچ، انقلاب مارچ اور اسلام آباد دھرنے کیخلاف تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے، تفصیلی فیصلہ 9 صفحات پر مشتمل ہے۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری کے مطالبات آئین کی خلاف ورزی ہیں، کارکنوں اور ان کے لیڈروں کو آئین کی خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ وزیراعظم نے پیشکش کی، مگر عمران خان نے مسترد کر دی، اس صورت میں وہ لانگ مارچ نہیں کریں گے۔