لاہور (جیوڈیسک) عید کے دوسرے روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی دیانتداری سے خدمت کا نام ہی سیاست ہے۔
افراتفری کی سیاست کرکے عوامی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک و قوم سے دشمنی کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی عناصرمسلم لیگ (ن) کی حکومت کے تیز رفتار ترقیاتی منصوبوں اور شفافیت کی پالیسی سے خائف ہیں۔
ان عناصر کو خوف ہے کہ فلاح عامہ کے یہ منصوبے مکمل ہونے سے عوام 2018ء میں بھی مسلم لیگ (ن) دوبارہ بر سر اقتدار نہ آ جائے۔