احتجاج وہڑتال کا رویہ مزید مسائل ومصائب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ہنس راجکمار محمد رئیس
Posted on May 18, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی اسٹاف رپورٹر پاکستان کے عوام تبدیلی کی تمنا کے ساتھ گھر سے نکلے تمام تر خدشات خطرات دھونس دھمکیدھاندلی کے باوجود اپنا حق رائے دہی استعمال کیا روشن پاکستان پر مہر لگاکر انقلاب کی بنیاد رکھی اور گھروں کو سدھار کر ٹی وی چینل کے سامنے نتائج کے منتظر ہوئے مگر الیکشن کمیشن کے انتظامات اور غیر مرئی طاقتوںکے اختیارات کے باعث جو انتخابی نتائج عوام کے سامنے آئے۔
اس پر تمام سیاسی جماعتیں نوحہ کناں اور عوام انگشت بدنداں ہیں مگر پھر بھی بیلٹ چونکہ بلٹ سے بہتر ہے اس لئے بیلٹ کے زریعے آنے والی اس تبدیلی کو خوش آمدید کہتے ہوئے نتائج تسلیم کرنا پاکستان کی تعمیر ترقی استحکام اور عوام کی خوشحالی و مسائل کے حل اور بحرانوں سے نجات کیلئے اقتدار میں آنیو الی منتخب قیادت سے تعاون و اس کا احترام جمہوریت کے استحکام اور محفوظ و خوشحال مستقبل کیلئے ناگزیر ہے جبکہ احتجاج ہڑتال۔
کا رویہ مزید مسائل ومصائب کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ یہ بات نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فانڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی سینئر رہنما ہنس راجکمار اور محمد رئیس نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔