کراچی (جیوڈیسک) صدر بشپ چرچ آف پاکستان نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ سے گریز کریں، ان کا کہنا ہے کہ بعض شرپسند عناصر پر امن مظاہروں میں توڑ پھوڑ کررہے ہیں۔
صدر بشپ چرچ آف پاکستان نے پشاور واقعے پر احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مظاہروں کے دوران توڑپھوڑ سے گریز کریں، چرچ پر خود کش حملوں کیخلاف پر امن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پر امن مظاہروں میں بعض شرپسند عناصر گھس کر توڑ پھوڑ کررہے ہیں۔