مظاہرین کا پی ٹی وی پر قبضہ، توڑ پھوڑ، ٹرانسمیشن بند ، فوج کو طلب کر لیا گیا

Protesters

Protesters

اسلام آباد (جیوڈیسک) شاہراہ دستور پر قبضہ حاصل کرنے کے بعد مظاہرین پی ٹی وی کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور توڑ پھوڑ شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔

تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں‌ نے شاہرہ دستور پر قبضہ کرنے کے بعد وزیر اعظم ہائوس کے گیٹ کا بھی قبضہ کر لیا ہے لیکن فوج کی جانب سے اعلان کے بعد مظاہرین کو گیٹ تک ہی محدود کر دیا گیا ہے۔

مظاہرین نے وزیر اعظم ہائوس کے گیٹ کا قبضہ حاصل کرنے کے بعد گیٹ کا دروازہ توڑ کر پی ٹی وی کے دفتر کے اندر داخل ہو گئے ہیں‌ اور انھوں‌ نے پی ٹی وی ورلڈ کی ٹرانسمیشن بند کرا دی ہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری کے اشتعال انگیز بیانات نے کارکنوں‌ کو صبح سے ہی مشتعل کیا ہوا تھا جس کے بعد انھوں نے ایک سے ایک حساس عمارتوں‌ میں‌ داخل ہو کر توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ مظاہرین نے پی ٹی وی کے عملے کو یرغمال بنا لیا ہے۔