احتجاج کرنیوالے تحریک انصاف کے مظاہرین پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔سیف اللہ طاہر
Posted on December 31, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : احتجاج کرنیوالے تحریک انصاف کے مظاہرین پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ پہلے پیپلز پارٹی کے غنڈوں اور بعد میں کراچی پولیس نے ڈاکٹر عارف علوی اور تحریک انصاف کے ورکروں پر تشدد کیا اور تحریک انصاف کے درجنوں نوجوانوں کو گرفتار جن کو تا حال رہا نہیں کیا جا رہا جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
اگر پیپلز پارٹی نے ہمارے کارکنان کیخلاف اپنی غنڈا گردی ختم نہ کی تو ہم ان کے قبلے کو اس طرع مسمار کریں گے جس طرع کعبہ شریف سے بتوں کو مسمار کیا گیا تھا انشااللہ،ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف قصور حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com