احتجاج جمہوری حق تاہم ہر قیمت پر پرامن رکھا جائے، الطاف حسین

 Altaf Hussain

Altaf Hussain

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کرنا تمام جماعتوں کا جمہوری حق ہے تاہم احتجاج کو ہرقیمت پر پرامن بنایاجائے۔ انہوں نے علما اور مشائخ سے اپیل کی ہے کہ منبر اور محراب کا تقدس برقرار رکھا جائے۔

لندن سے اپنے ویڈیو خطاب میں الطاف حسین نے سیاسی اورمذہبی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ احتجاج کے دوران کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی جان ومال اور عبادت گاہوں کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔

انہوں نے کہا عوام دعا کریں کہ پاکستان عالمی سطح پر مسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازشوں کا نشانہ نہ بنے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما، مشائخ اور ذاکرین اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔