پشاور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کسی ایسے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے، اب سیاست کا وقت نہیں، خدمت کرنے کا وقت ہے۔
مرکز الاسلامی پشاور میں میڈیا سے گفت گو کرتے امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو چلنے دیا جائے، جمہوریت بہترین طریقہ احتساب ہے۔ ہم نے طالبان اور مرکزی حکومت کو ایک میز پر بٹھایا۔مذاکرات ناکام ہونے کے بعد دوبارہ مذاکرات شروع کیے جائیں۔