ثابت ہو گیا اسلام آباد بھی محفوظ نہیں، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اسلام آباد کچہری میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قوم کو حقائق بتائے کہ مذاکرات کے نام پر پردے کے پیچھے کیا ہورہاہے۔

پیر کو ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ایف ایٹ کچہری میں دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے، دہشتگرد اتنے طاقتور ہوچکے ہیں کہ وفاقی دارالحکومت بھی ان سے محفوظ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کا اسلام آباد کے محفوظ ہونے کا دعویٰ کہاں گیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کیا جنگ بندی کرنے والوں کا اسواقعے سے لاتعلقی کا اظہار کافی ہے۔