سندھ سمیت ملک بھر کے عوام فوری مردم شماری چاہتے ہیں۔ راجونی اتحاد

Census

Census

کراچی (رپورٹ) مردم شماری ملتوی کرنے اور کالا باغ ڈیم منصوبے کیخلاف ہڑتال کی حمایت کرنے والے پاکستان راجونی اتحاداور اس میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی و دیگر نے ہڑتال کی کامیابی کو عوامی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام نے اپنا کاروبار و تجارت بند رکھ کر ثابت کردیا ہے۔

انہیں پاکستان کی وحدانیت و یکجہتی کو نقصان پہنچانے والا کوئی بھی منصوبہ قبول ہے اور چونکہ کالا باغ ڈیم قومی یکجہتی کیلئے خطرناک ہے اسلئے وہ اس کی تعمیر کو نامنظور کرتے ہیں۔

جبکہ عوام نے اپنے اتحاد کے ذریعے حکمرانوں کو یہ پیغام بھی دے دیا ہے کہ وہ سیاسی مفادات کیلئے فوج کی مصروفیت کا بہانہ بناکر مردم شماری ملتوی کرکے چھوٹے صوبوں کو حقوق سے محروم رکھنے کی جو سازش کررہے ہیں عوام اس کیخلاف ہر طرح کے پر امن احتجاج کیلئے تیار ہیں۔