کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے الازہر گارڈن میں منعقدہ تقریب میں سانحہ صفورا میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء اور زخمیوں میں معاوضے کے چیک تقسیم کئے۔
تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد اختیارات میں توسیع کے لئے صوبے کی رضامندی ضروری ہے۔ قانونی ماہرین سے مشاورت کرنے کے بعد سندھ اسمبلی سے رجوع کریں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سانحہ صفورا کے ملزمان کو پکڑ کر ثبوت کے ساتھ عدالت کے حوالے کیا ہے۔ اُمید ہے کہ عدالتیں ملوث دہشت گردوں کو عبرتناک سزائیں دیں گی۔
قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ بجلی بحران کا حل سندھ حکومت کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ عوام ہم سے اور ہم وفاقی حکومت سے شکایات کرتے ہیں۔