بلوچستان کے ضلع لہڑی میں گروپوں میں تصادم، 3 افراد ہلاک

Balochistan

Balochistan

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع لہڑی میں 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق 2 گروپوں میں کافی عرصہ سے تنازعہ چل رہا تھا، جو آج مسلح تصادم میں تبدیل ہو گیا۔

دونوں جانب سے آتشیں اسلحہ کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 اافراد ہلاک ہو گئے، بعد میں لیویز اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔ مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ اور لیویز کر رہی ہے۔