لاہور (جیوڈیسک) صوبے بھر میں گیس سٹیشنز آج شام 6 بجے کھول دیے جائیں گے۔ گیس کی طلب ورسد کے فرق کو کم کرنے کے لیے 18 روز سی این جی کا ناغہ صوبے بھر میں کرنا پڑا۔
سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق 7 سال میں پہلی بار مہینوں کے بجائے صرف اڑھائی ہفتے سردیوں میں گیس پمپس کی بندش کی گئی۔
ممبران کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایل این جی درآمد کرنے کے فیصلے سے گیس کی طلب ورسد کی صورتحال میں واضع بہتری آ رہی ہے۔
پٹرول کے مقابلے سی این جی سستا ایندھن ہے اور گیس پمپس کھلنے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔