صوبے کا پورا بجلی سسٹم دیا جائے: پرویز خٹک

Pervez Khattak

Pervez Khattak

پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونحوا پرویز خٹک نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر پانی وبجلی کو پیسکو لینے کے حوالے سے بارہ شرائط پر مشتمل الگ الگ خط لکھ دیا ہے۔

ان خطوط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پیسکو کے ذمہ سابقہ تمام بقایا جات، لائن لاسز کے بغیر پیداوار اور بجلی کی تقسیم خیبر پختونخوا کے حوالے کرے۔

وفاقی حکومت کم از کم پانچ سال کے لئے لائن لاسز کو بھی برداشت کرے۔ وفاقی حکومت اس بات کی بھی یقین دہانی کرائے کہ موسم سرما میں سات سال تک سو میگا واٹ تھرمل بجلی بھی خیبر پختونخوا کو دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ صرف پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا انتظامی کنٹرول نہیں چاہتے بلکہ انہیں صوبے کا پورا بجلی سسٹم دیا جائے۔ صوبائی حکومت صرف بل ڈسٹری بیوٹر نہیں بننا چاہتی۔