بلوچستان (جیوڈیسک) بلدیاتی انتخابات کے آخری مراحل کی تیاریاں مکمل کرلی ہے، الیکشن کمیشن نے اٹھائیس جنوری کو پولنگ شیڈول جاری کردیا ہے۔
بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کے آخری مراحلے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، بلدیاتی انتخابات میں چودہ سو پچاس مئیر ، ڈپٹی مئیر، چیئرمین، اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر ووٹ ڈالے جائینگے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ میڑوپولیٹین کارپوریشن میں میئر اور ڈپٹی مئیر کی ایک ایک نشست ہے، یونین کونسلز کی باقی تمام نشستیں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی ہے۔ مئیر اور چیئرمین کیلئے بیلٹ پیپر کا رنگ نیلارکھا گیا ہے جبکہ یونین کونسلز کے ڈپٹی میئر،اور وائس چیئر مین کیلئے بیلٹ پیپر کا رنگ سفید ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات دسمبر دو ہزار تیرہ کو ہوا تھا، دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات انتیس اور تیس دسمبر کو ہوئے تھے، بلوچستان پہلا صوبہ ہوگا۔ جہاں اٹھائیس جنوری کو بلدیاتی انتخابات مکمل ہوجائینگے۔