صوبہ سندھ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت
Posted on December 6, 2018 By Majid Khan کاروبار
Oil Gas Reserves
سندھ (جیوڈیسک) صوبہ سندھ کے شہروں سانگھڑ اور گمبٹ سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
پاکستان پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سانگھڑ اور گمبٹ میں پی پی ایل کے دو کنوؤں سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ایک کنویں سے 18.6 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت ہوئی جب کہ دوسرے کنویں سے 12 ملین مکعب فٹ گیس دریافت ہوئی۔
پاکستان پیٹرولیم نے دونوں کنوؤں سے 317 بیرل یومیہ تیل نکلنے کا تخمینہ لگایا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com