چاروں صوبوں میں اپیکس کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں، ترجمان پاک فوج

Spokesman Pakistan Army

Spokesman Pakistan Army

لاہور (جیوڈیسک) پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں میں اعلیٰ سویلین اور فوجی عہدیداروں کے مابین صوبائی اپیکس کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں پنجاب اپیکس کمیٹی کا پہلا اجلاس کورہیڈ کوارٹر لاہور میں ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شرکت کی۔ اپیکس کمیٹی میں پنجاب میں امن وامان اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد پرغور ہوا۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کا مقصد فوج اور حکومت میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ عوام، انٹیلی جنس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی کوششوں سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔