کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے اسپتالوں میں داخل 85 فیصد مریض وہ ہیں جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں مجموعی طو ر پر 1002 مریض اسپتالوں میں ہیں، اسپتالوں میں داخل مریضوں میں 85 فیصد نے ویکسین نہیں لگوائی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ جنہوں نے ایک ڈوز لگوایا، وہ نان ویکسینیٹڈ سے زیادہ بہتر یا ٹھیک ہیں، صورتحال سےظاہر ہوتا ہے کہ ویکسینیشن بہت ضروری ہے، صرف 15 فیصد مریض ویکسینیٹڈ ہیں جو بہتر حالت میں ہیں۔