کراچی (جیوڈیسک) وفاقی حکومت ملک کے چاروں صوبوں میں عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولتوں کی فراہمی کیلیے میٹرو بس سروس کے طرز کے منصوبے شروع کرے گی، یہ منصوبے وزیراعظم ٹرانسپورٹ اسکیم برائے عوام کے تحت شروع کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی نگرانی میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں وزارت خزانہ ، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور دیگر محکموں کے متعلقہ حکام شامل ہوں گے۔
یہ کمیٹی چاروں صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے میٹرو بس طرز کے بڑے ٹرانسپورٹ منصوبے شروع کرنے کے لیے اپنی سفارشات اور فزیبلٹی رپورٹ تیار کرے گی۔