صوبائی مشیر حلیم عادل شیخ کا جناح ہسپتال کا دورہ
Posted on February 14, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی (جی پی آئی) وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے ریلیف حلیم عادل شیخ کا جناح ہسپتال کا دورہ، کینسر کے مرض میں مبتلا 5 سالہ بچی گلشن سولنگی کی عیادت، والدین کو 50 ہزار روپے علاج کے لئے دیئے۔ گلشن سولنگی کے والدین نے صوبائی مشیر کو بتایا کہ وہ چار ماہ قبل اندرون سندھ کھپرو حور کالونی سے بچی کے علاج کے لئے کراچی آئے تھے۔
انہوں نے صوبائی مشیر سے اسپتال کی نچلی انتظامیہ کے رویئے کی شکایات بھی کی۔ صوبائی مشیر حلیم عادل شیخ نے ایم ایس جناح ہسپتال سے ملاقات میں گلشن سولنگی کی بہتر نگہداشت کے لئے ہدایات بھی جاری کیں۔ بعد ازاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈوں کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی۔