صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ، شیراز وحید کی زیر صدارت عیدالاضحی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا

کراچی : حق پرست رکن قو می اسمبلی محمد علی راشد، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ، شیراز وحید کی زیر صدارت عیدالاضحی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی ،S.E بلدیہ شرقی طارق مغل اور دیگر محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی اس موقع پر حق پرست رکن قو می اسمبلی محمد علی راشدنے کہا کہ عید قرباں مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے اس سلسلے میں ہمیں مزید ذمہ داریاں ادا کرنی ہوگی سابق دور میں آلائشوں کو خندقوں میں مدفون کرکے کھاد حاصل کی گئی۔

وہ روایت اب بھی برقرارر ہے عید الاضحی پر لوگوں کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں جب لوگ ایک طرف خوشیاں بنارہے ہوتے ہیں تو دوسری طرف انتظامیہ اور دوسرے لوگ ان کی خدمت کررہے ہوتے ہیںحق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ عید الا ضحی کے تینوں ایام میں تمام ڈپارٹمنٹ دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی، سستی اور نااہلی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

ااور مزید کہا کہ عید الاضحی کی نماز کے سلسلے میں تمام عید گاہوں پر صفائی ستھائی کے معقول انتظامات کئے جائیں تاکہ نمازیوں کو صحت و صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو او رانہوں نے کہا کہ حق پرست قیادت کے منتخب نمائندے بلدیاتی نمائندوں کے شانہ بشانہ عید کے تینوں ایام میں ان کے ساتھ موجود رہے گے اور ہر ممکن تعاون کریں گے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحیدنے کہا کہ عید الاضحی کا مطلب اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی ہے۔

لیکن کورنگی زون کا عملہ جہاں ایک طرف اپنے گھر پر قربانی دیگا دوسری طرف لاکھوں لوگوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے عید کی خوشیوں کو اپنے خاندان کے ساتھ منانے کے بجائے کورنگی کی گلی کوچوں میں صفائی کا معائنہ کرتے ہوئے گذاریں گے یقینا افسران کی یہ قربانی اللہ کی راہ میں قبول ہوگی میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ شرقی کو تاکید کی۔

کہ آلائشوں کے اٹھانے کے سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کو تاہی بر داشت نہیں کی جائے گی اور عید الا ضحی کے تینوں ایام میں آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور تمام یونین کونسل میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے خصوصا ان جگہوں پر جہاں قربانی کے جانوروں کا خون بہا ہو وہاں اسپرے کرنے اور صفائی ستھرائی کرنے کے کاموں کو بروقت ممکن بنایا جائے آلائشوں کو بر وقت اٹھانے کے لئے شکایتی مرکز بنائے گئے ہیں ایک کنٹرول روم کورنگی زون آفس میں بنایا گیا ہے اس فون نمبر 35059472 ،35070568 پر بھی شکایات نوٹ کرائی جاسکتی ہیں۔