رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کا بلدیاتی اداروں کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے قبل ازوقت انتظامات کرنے کی ہدایت

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے قبل از وقت انتظامات کر کے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

امراض سے آگاہی خصوصاً ڈینگی اور نگلیریا سمیت دیگر موسمی و مہلک امراض سے بچائو کے حوالے سے عوامی شعور کی بیداری کے لئے تشہیری مہم چلا ئی جائے تاکہ امراض سے بچائو کے حوالے سے عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہی فراہم کر کے ڈینگی اور نگلیریا سمیت دیگر جان لیوا امراض سے بچایا جا سکے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے بارش کے بعد علاقائی سطح پر پیدا ہونے والی صورتحال خصوصاً بلدیاتی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ بارش کے بعد علاقائی سطح پر پیدا ہونے والے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش شکایات کا ازالہ کیا جائے خصوصاً صفائی و ستھرائی کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ عوام کو مکھی مچھروں اور امراض سے محفوظ بنا نے کے لئے علاقائی سطح اور ندیوں نالوں میںجراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے ۔

دورے کے موقع پر شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے ملاقات اور ان سے علاقائی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام کو یقین دلا یا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست عوامی نمائندے اور کارکنان عوام کو برسات کے دوران اور بارش کے بعد علاقائی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے شب روز مصروف ہیں اور انشا اللہ اداروں کے تعاون اور عوام کے باہمی مشاورت سے ترجیحی بنیادوں علاقائی مسائل کو حل اور عوام مسائل سے پاک ماحول فراہم کیا جائے گا۔

Nishat Zia Qadri,Visit

Nishat Zia Qadri,Visit