کراچی(جیوڈیسک) سندھ اسمبلی کا اجلاس کل سے شروع ہو گا۔ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر بحث سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے۔ گورنر سندھ نے حکومت کی سفارش پر سندھ اسمبلی کا اجلاس 18 ستمبر کو طلب کیا ہے۔
ایم کیو ایم نے بھی سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہر میں آپریشن بھی ہو رہا ہے اور جرائم بھی جاری ہیں۔ اجلاس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے۔