صوبائی خود مختاری قومی وحدت کیلئے خطرہ بن رہی ہے۔ ایم آر پی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ کی جانب سے صوبائی خودمختاری کو چھیڑے جانے پر مزاحمت کی دھمکی پر تبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ ایم آرپی نے ہمیشہ صوبائی خودمختاری کی مخالفت اسی لئے کی تھی کہ اس سے قومی وحدت کو نقصان پہنچنے اور صوبوں اور مرکز کے درمیان رسہ کشی سے لسانیت کے عفریت کے مزید قوی ہونے کے خدشات موجود تھے جو اب سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

اگر اٹھارھویں ترمیم کے تحت صوبوں کو عجلت میں خودمختاری فراہم کرنے کی بجائے ایم آر پی کے پیش کردہ فارمولے کے تحت قومی پالیسی تشکیل دیکر یکساں اختیارات و مراعات اور حقوق و فرائض کے ساتھ خود مختار ڈویژنل کونسلیں قائم کرکے مقامی خود مختاری نافذ کردی جاتی تو نہی صرف مرکز مضبوط ہوتا بلکہ صوبائیت و لسانیت ‘ دہشتگردی و استحصال ‘ لاقانونیت وعدم تحفظ اور نا انصافی و ظلم کے ساتھ لسانیت اور طبقاتی تضاد کا خاتمہ بھی ہوجاتا۔

مگر چونکہ یہ اقتدار پرست خاندانوں ‘ عوام دشمن حکمرانوں‘حلوہ خور مذہبی رہنما¶ں اور وی آئی کلچر کے شوقین سیاستدانوں کے مفاد میں نہیں بلکہ خالصتاً ملک و قوم کے مفاد میں تھا اسلئے ہر ایک سیاسی جماعت نے ہر سطح پر قومی وحدت و ترقی کے ضامن اس فارمولے کی مخالفت کی اور اس کے نفاذ کی راہ میں روڑے اٹکاکر عوام دشمنی کا واضح اظہار کیا جس کے باعث آج مرکز اور صوبوں کے درمیان جاری رسہ کشی ملک و قوم کے حال اور مستقبل دونوں ہی کی تباہی کا باعث بنی ہوئی ہے۔