کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) صوبائی بجٹ میں حزب اختلاف کو نظر انداز کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کی کال پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کی مختلف شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے جاری ہیں۔
بلوچستان اسمبلی میں بھی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین کی جانب سے اسمبلی کےباہر احتجاجی کیمپ جاری ہے، کیمپ میں اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین شریک ہیں۔
اپوزیشن اراکین اسمبلی کا گلہ ہےکہ آئندہ بجٹ کےحوالےسے انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی کال پرکوئٹہ کےنواحی علاقوں کچلاک،ہزار گنجی اور سبی روڈ پرشاہراہیں بلاک ہیں ،کراچی قومی شاہراہ کو بھی پارٹی کارکنان نے مستونگ اور قلات کے مقام رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیاہے۔
شاہراہیں بلاک ہونے سےگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کاسامنا ہے۔