نوشکی (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر سردار ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کے باعث عوامی مسائل حل نہیں ہورہے۔ یہ بات انہوں نے نوشکی سے حلقہ پی بی 40 سے نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی غلام دستگیر بادینی کی جانب سے ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک صوبائی کابینہ تشکیل نہیں دی گئی، اس لئے ابھی صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ان کی جماعت پر الزام نہ لگایا جائے۔