صوبائی محکمہ تعلیم اور پنجاب ایگزامینیشن کمیشن لاہور کے مطابق جماعت پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحانات 2014ء کے لئے رجسٹریشن شیڈول جاری کر دیا گیا ہے
Posted on August 31, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
جھنگ : صوبائی محکمہ تعلیم اور پنجاب ایگزامینیشن کمیشن لاہور کے مطابق جماعت پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحانات 2014ء کے لئے رجسٹریشن شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مذکورہ امتحانات تمام پبلک و پرائیویٹ سکولز میں زیر تعلیم سو فیصد طلباء کیلئے لازمی ہے۔
شیڈول کے مطابق رجسٹریشن برائے امتحانات پنجم و ہشتم کیلئے سرکاری و پرائیویٹ سکولز اور پرائیویٹ امیدواران 15 ستمبر 2013ء تک رجسٹریشن /داخلہ فارم وصول کر سکیں گے۔ اس ضمن میں تحصیل جھنگ، شورکوٹ اور احمد پور سیال میں دو،دو کو لیکشن سنٹر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز(EE-W،EE-M) کے دفاتر میں قائم کر دیئے گئے ہیں۔