کراچی (جیوڈیسک) صوبائی وزیر خوراک و صحت جام مہتاب ڈاہر نے تھر کے علاقے چھاچھرو میں بچوں کی ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔ بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
چھارو اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ غذائی قلت کے باعث زیرعلاج 4 ماہ کی بچی انتقال کرگئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تھر پارکر میں غذائی قلت اور مختلف امراض میں مبتلا ہوکر انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 24 ہوگئی۔