صوبائی جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو کی قیادت میںرہنماں کی مزار قائد پر حاضری وفاتحہ خوانی

کراچی یوم آزادی کے موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کی جانب سے جشن آزادی تقریبات کا آغاز مرکزی سیکریٹریٹ اے پی ایم ایل ہاس میں پرچم کشائی کے ذریعے کیا گیا۔ صوبائی جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو نے آسیہ اسحق نور محمد لاشاری منظور بھٹہ قرات زیدی انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید کراچی ڈویژن کے مصطفی مرزا اور دیگر مرکزی صوبائی ضلعی و مقامی عہدیداران رہنماں اور کارکنوں کے ہمراہ پرچم کشائی کرنے اور قومی ترانہ پڑھنے کے بعد میڈیا سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی آزادی اور قوم کیلئے خوشی کا دن ہے۔

جس پر ہم قوم کو بھرپور مبارک باد پیش کرتے ہیں مگر آزادی کی اس خوشی کے ساتھ ہمارے قائد پرویز مشرف کی اسیری کادکھ بھی ہمیں تڑپارہا ہے مگر چونکہ آل پاکستان مسلم لیگ محب وطن اور آئین وقوانین کی پاسداری کے ساتھ انصاف و عدلیہ پر یقین و اعتماد رکھنے والے قائد پرویز مشرف کی جماعت ہے اسلئے ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ پرویز مشرف بہت جلد رہا ہو۔

کر ملک و قوم کی بقا و سلامتی امن و خوشحالی اور ترقی کی جدوجہد میں ہماری رہنمائی و قیادت کیلئے ہمارے ساتھ ہوں گے بعد ازاں مسلم بھٹو کی قیادت میں آل پاکستان مسلم لیگ کے عہدیداران رہنماں اور کارکنوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کے چادر چڑھانے و فاتحہ خوانی کے بعد پاکستان کے استحکام و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے ساتھ ملک میں قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر مزار قائد پر موجود دیگر تمام سیاسی و سماجی جماعتوں نے دعا میں شرکت کے ذریعے آل پاکستان مسلم لیگ اور پرویز مشرف سے یکجہتی کا اظہار کیا بعدازاں مشرف کے محبت میں قیدو بند کی صعوبتیں کاٹنے والے کارکنان کے ہاتھوں سے پاکستان کی سالگرہ کا کیک کٹوایا گیا اور ملی نغموں کا پروگرام ہوا جو رات گئے تک جاری رہا۔