لیہ کیہ خبریں 9/11/2014

جمعیت علمائے پاکستان ملک میں نظام مصطفی کے نفاظ اور مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے کام کر رہی ہے

لیہ ( نامہ نگار) جمعیت علمائے پاکستان ملک میں نظام مصطفی کے نفاظ اور مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے کام کر رہی ہے۔ مولانا شاہ احمد نورانی نے پاکستان کے تحفظ اور مسلک اہل سنت کے دفاع کیلئے ہمیشہ جنگ لڑی ۔ اور گھر گھر دستک دینے کے باجوجود عوام نے ان کا ساتھ نہ دیا۔ جمعیت علمائے پاکستان اور پاکستان کا ناطہ کچے دھاگے کی مانند ہے۔ جس دن یہ دھاگہ ٹوٹ گیا تو اس ملک کا حشر آپ کے سامنے ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر جاوید اختر نورانی صوبائی جنرل سیکریٹری جمعیت علمائے پاکستان پنجاب نے گزشتہ روز لیہ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اور ہمارے بزرگوں نے بڑی جدوجہد کے ساتھ قائد اعظم کا ساتھ دے کر پاکستان بنایا۔ لیکن افسوس کہ پاکستان بنانے والے مدارس اور مساجد میں جا بیٹھے۔ اور مخالفت کرنے والے ملک حاوی ہو چکے ہیں۔ اہلسنت کے ساتھ ہمیشہ سے زیادتیاں ہوتی رہیں۔ 1948 ء میں ملتان میں وجود میں آنے والی جمعیت علمائے پاکستان اپنا وجود برقرار رکھے ہوئے ہے۔ 1971 ء میں منتخب ہونے والے 7 ایم این ایز میں سے 3 پیپلز پارٹی میں چلے گئے لیکن اس کے باوجود صرف 4 ایم این ایز نے وہ کام کر دکھایا جو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ مولانا شاہ احمد نورانی نے اسمبلی میں قادیانیوں کے خلاف بل پیش کر کے قادیانیوں کو ہمیشہ کیلئے غیر مسلم اقلیت قرار دلوایا۔ جو کہ ایک سند کی حیثیت رکھتا ہے۔ افسوس کہ آج پیران عزام اور علمائے کرام اسمبلیوں میں تو موجود ہیں۔ دوسری جماعتوں سے منتخب ہونے کی وجہ سے وہ اپنے راستے سے ہٹ چکے ہیں اور نظام مصطفی کی بات نہیں کرتے۔ غازی ممتاز قادری ہمارا ہیرو ہے لیکن آج تک اسمبلی میں ان کیلئے کسی نے آواز بلند نہیں کی۔ اگر پیران عزام اور علمائے کرام جمیعت علمائے پاکستان کا ساتھ دیتے تو آج نتیجہ کچھ اور ہوتا۔ اس موقع پر محمد رفیق نقشبندی ، قاضی سعد اللہ ، مولانا عبدالعزیز طاہر ، طارق پہاڑ ، صوفی نیاز محمد شاہ ، ملک فضل حسین ایڈووکیٹ ، سلیم اختر نورانی ، محمد یوسف ، شیخ اختر نورانی ، علی جان ، عبدالرحمن ، مختیار گجر ، حاجی محمد حسین ، محمد اکبر ، غلام محمد بریال ، حبیب الرحمن ، قاری عمران سمیت دیگر
افراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی جنرل سیکریٹری جمعیت علمائے پاکستان ڈاکٹر جاوید اختر نورانی کی زیر نگرانی جمعیت علمائے پاکستان کے ضلعی انتخابات

لیہ ( نامہ نگار) صوبائی جنرل سیکریٹری جمعیت علمائے پاکستان ڈاکٹر جاوید اختر نورانی کی زیر نگرانی جمعیت علمائے پاکستان کے ضلعی انتخابات منعقد ہوئے۔ جس میں متفقہ طور پر مولانا عبدالعزیز طاہر کو صدر ، قاضی سعداللہ کو سرپرست ، صوفی نیاز محمد شاہ کو سینئر نائب صدر ، سلیم اختر نورانی کو نائب صدر ، محمد رفیق نقشبندی کو جنرل سیکریٹری ، سعید احمد باروی کو سیکریٹری اطلاعات نازد کر دیا گیا۔ اسی طرح ملک فضل حسین ایڈووکیٹ کو ڈویژنل صدر نامزد کیا گیا۔ بعد ازاں صوبائی سیکریٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان ڈاکٹر جاوید اختر نورانی نے نو منتخب ارکین سے حلف لیا۔

Layyah

Layyah