صوبائی حکومت کے اتحادی اس وقت ہوں گے جب ہمیں وزارتیں دی جائیں گی, ثنااللہ زہری

Sanaullah Zehri

Sanaullah Zehri

بلوچستان (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر نواب ثنااللہ زہری نے کہا ہے کہ کابینہ کی عدم تشکیل کے ذمہ دار وزیر اعلی بلوچستان ہیں صوبائی حکومت کے اتحادی اس وقت ہوں گے جب ہمیں وزارتیں دی جائیں گی کوئٹہ میں پی بی چالیس سے کامیاب ہونے والے آزاد امید وار غلام دستگیر بادینی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواب ثنااللہ زہری نے کہا کہ اس حکومت کی کامیابی اور ناکامی ہماری کامیابی اور ناکامی ہے مری معاہدے پر عملدرآمد ہونا چاہئے ہم عملدرآمد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں بلوچستان میں امن و امان بحال کو سڑکیں محفوظ ہوں اور تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہو۔ بلوچستان کے تمام مسائل کے حل کے لئے حکومت کا مضبوط ہونا ضروری ہے اسی لئے ہم نے بلوچستان میں سہ جماعتی اتحاد پر مشتمل حکومت بنانے میں کردار ادا کیا اور اتفاق رائے سے حکومت تشکیل دی اور متفقہ طور پر وزیر اعلی کا انتخاب کیا۔