لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو بارشوں سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی کوئی پرواہ نہیں۔
اپنے ایک بیان میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اپنے عوام کو فراموش کر کے کا بینہ سمیت دھرنے میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ صوبے میں جا کر عوامی مشکلات کا ازالہ کریں۔