صوبائی حکومت آر ٹی آئی قوانین پر موثر عملدرآمد یقینی بنائے۔ محمد مقبول احمد

Lahore

Lahore

لاہور : سینٹر برائے انکلوزو گو رننس کے سیکرٹری جنرل محمد مقبول احمد نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت آر ٹی آئی قوانین پر موثر عملدرآمد یقینی بنائے۔ آئین پاکستان کا آر ٹیکل 19-Aہر شہر ی کو حکومت اور نجی اداروں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا حق فراہم کرتا ہے۔

سرکاری اداروں کی کارکردگی عوام کے سامنے لائی جائے تاکہ شہریوں اور اداروں عدم اعتماد کی فضا کوکم کیا جاسکے ۔ آرٹی آئی کے بنیادی اصول شفافیت اور عوامی خدمت پر عمل کرکے شہریوں کا تحفظ آئینی حق ہے ۔ ریاستی ادارے عوامی فلاح کے منصوبہ جات پر زیادہ توجہ مرکوز کریں۔ عوامی ٹیکسسز سے چلنے والے حکومتی اور نجی اداروں کا احتساب ہی بقا کا ضامن ہے۔

سیاسی جماعتیں نعروں سے نکل کر براہ راست جمہوریت کے ثمرات شہریوں کو منتقل کریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اعداد و شمار کیمطابق اسوقت تین کڑوڑ سے زائد بچے بنیادی تعلیم جبکہ سینکڑوں سکولز اساتذہ ، صاف پانی اور فرنیچر جیسی سہولیات سے بھی محروم ہیں جوکہ لمحہ فکریہ ہے ،بنیادی تعلیم کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیا دوں پر اقدامات از بس ضروری ہیں۔