کوہاٹ (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں خیبر پختونخوا نے سب سے زیادہ دکھ اٹھائے، آئندہ صوبائی حکومت بنی گالا میں بیٹھ کر نہیں چلائی جاسکے گی۔
پرویز رشید کوہاٹ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کرکے عوامی مسائل جاننے میں مدد ملی ۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہورہا ہے، اتحاد سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے، آئندہ صوبائی حکومت بنی گالا سے نہیں پشاور سے چلے گی ۔