صوبائی حکومت یکم جون کا انتظار نہ کرے سکولوں میں چھٹیاں ٢٣ مئی سے کر دے، صدیق پرہار

Layyah

Layyah

لیہ : صوبائی حکومت یکم جون کا انتظار نہ کرے سکولوں میں چھٹیاں ٢٣ مئی سے کردے۔ گرمیاں بچوں کیلئے ناقابل برداشت ہیں۔

ان خیالات کااظہار محمد صدیق پرہار، محمدرضوان رضوی،امان اللہ ، غلام فرید، عمران احمد، آصف اقبال، رانا شکیل احمد،عدنان احمد،پیر بخش، نذرحسین، محمدشبیر، اظہر اقبال، مدثر حسین، محمدزمان، رحمت علی، نعمان علی ودیگر شہریوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں سخت گرمیاں پڑرہی ہیں۔ یہ بڑوں کیلئے بھی ناقابل برداشت ہیں بچوں کے لئے اوربھی ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح سندھ حکومت نے سکولوںمیں چھٹیاں کردی ہیں۔اسی طرح پنجاب حکومت بھی یکم جون کاانتظارنہ کرے تعلیمی اداروں میں ٢٣ مئی سے چھٹیاں کردے۔ نجی تعلیمی اداروںکوبھی اسی دن سے چھٹیاں کرنے کاپابندبنایا جائے۔

لیہ میں گذشتہ روز درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ انچاس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ جو کہ ہائی ٹمپریچر ہے۔