اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پچھلے 65 سال سے بجلی چوری کی عادت پڑی ہوئی ہے،صوبائی حکومتیں اور بڑے بڑے ادارے بجلی کے بل ادا نہیں کرتے۔
وہ اسلام آباد میں پاکستان چین ورکنگ گروپ کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ صوبائی حکومتوں نے بجلی کے بقایا جات اْن کے فنڈز سے کاٹنے کی تجویز کی بھی مخالفت کی ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ چین کی مدد سے پاکستان میں 21 ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائیں گے، لوڈ شیڈنگ اب ماضی کا ڈراوٴنا خواب ہی رہ جائے گا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چھ سے سات ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے اسی سال شروع کر کے 2017 تک مکمل کر لیے جائیں گے۔