کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے سپر ماڈل ایان علی کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی ۔
سندھ ہائیکورٹ میں سپر ماڈل ایان علی کی ای سی ایل سے نام داخل کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر ایان علی عدالت میں موجود تھیں۔ ایان علی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت سے میری ضمانت ہوچکی ہے مجھے بیرون ملک جانا ہے۔
ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے کہا کہ ایان علی کی والدہ بیمار ہیں ان کے بیرون ملک بزنس رابطے خراب ہو رہے ہیں۔ حکومت ہمیں خوار کر رہی ہے ۔ طرفین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔