کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنماء عصمت انور محسود، حاجی امین مانا، انور نیازی، سمیع نیازی و دیگر نے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کے وفود سے ملاقات میں گزشتہ روز صوبائی قیادت سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اس موقع پر سنیئر مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے کہا کہ کارکنان کو باعز مقام دلائیں پارٹی کی لئے کارکنان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا انہوں نے کارکنان کو بتایا کہ کارکنان کے خدشات اور تحفظات سے صوبائی صدر اسماعیل راہو کو آگاہ کیا گیا ہے۔
صوبائی صدر نے کارکنان سے اتفاق کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ کارکنان کے خدشات اور تحفظات پر نظر ثانی اور کی جائے گی صوبائی صدر اسماعیل راہو نے کہاکہ پارٹی کارکنان ہمارا سرمایہ ہیں اور ان کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا خاتمہ کرکے کارکنان کی شکایات کا ازالہ کرکے تنظیم میں پھیلی بے چینی کو ختم کرینگے اس موقع پر کارکنان سے کراچی کے بلدیاتی حلقہ بندیوں اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنماء حاجی امین مانا نے کہاکہ بلدیاتی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) سرپرائز دے گی انشا اللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے کراچی کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو یقینی بنا یا جائے گا اس موقع پر انور نیازی ،سمیع نیازی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کو فعال بنا نے کے لئے تنظیم سازی میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی اور سنیئر کارکنان کو اُن کا حق دیا جائے گا انہوں نے کارکنان سے کہاکہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں مسلم لیگ(ن) کراچی کی ہر نشست پر مقابلہ کرے گی۔