کراچی (خصوصی رپورٹ) صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی احکامات پر بلدیہ کورنگی کے تحت کھلی کچہری (آج) مورخہ 15 دسمبر 2014ء بروز پیر بوقت 3 بجے دوپہر رحیم آباد کورنگی یونین کونسل نمبر 4 میں منعقد ہوگی۔
کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری ،میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن شرکت کرینگے کھلی کچہری میں بلدیہ کورنگی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،کے الیکٹرک ،علاقہ پولیس ،ضلعی انتظامیہ سمیت عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور تمام اداروں کے نمائندے موجود ہوں گے۔