صوبائی وزیر برائے ہائوسنگ ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو جائے گی
Posted on July 24, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
بوچھال کلاں : صوبائی وزیر برائے ہائوسنگ ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو جائے گی ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران سے نکلنے کے تمام تروسائل بروئے کار لا رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب پاکستاں ایک بار پھر ایشین ٹائیگر بن کر سامنے آئے گا انہوں نے کہا کہ سرمایا کار اب ملک میں سرمایا کاری کر رہے ہیں۔
جس سے ملک معشت کو استحکام ملے گا اور ملک سے مہنگائی بے روز گاری ختم ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں نوٹ چھاپ کر کام چلایا جاتا رہا مگر میاں برادران کی حکومت افراط زر پر قابو پانے میں جلد کامیاب ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ اپنیدور اقتدار میں اپنے ضلع اور حلقہ کو ماڈل ضلع بنانا میرا خواب ہے جو جلد پایا تکمیل کو پہنچے گا انہوں نے کہا کہ عوام نے جو ذمہ داریاں ہمیں سونپی ہیں ہم پر بوفھ اس قدر زیادہ ہو گیا ہے مگر ہم انشااللہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔