صوبائی وزیر خوراک کا ضلع قصور کے 2506ہونہار طلباء و طالبات میں لیب ٹاپ تقسیم

قصور (محمد عمران سلفی سے) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے ضلع قصور کے 2506ہونہار طلباء و طالبات میں گورنمنٹ اسلامیہ کالج فار بوائز میں گزشتہ روز لیب ٹاپ تقسیم کئے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم این اے ملک رشید احمد خاں ‘ایم پی اے محمود انور چوہدری ، ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ ،ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن رانا نسیم اختر انجم ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ،پرنسپل اسلامیہ کالج رائو اختر علی ، لیگی رہنما حاجی صفدر انصاری ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قصور زاہد احمد مان ، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج مصطفی آباد حاجی محمد ڈوگر، پرنسپل پوسٹ گریجو ایٹ کالج برائے خواتین راحیلہ قزل باش ،پروفیسرز ،اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے ایک چاک و چوبند دستے نے لیپ ٹاپ حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات کو گارڈ آف آئونر بھی پیش کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے کہا کہ پنجاب بھر میں ہونہار طلباء و طالبات میں میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ بطور انعام تقسیم کئے جا رہے ہیں جو وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں نوجوان ملک و قوم کے درخشندہ ستارے اور قوم کے روشن مستقبل کی امید ہیں۔ نوجوان محنت ، دیانت اور انتھک کاوشوں سے ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

انہوں مزید کہا کہ میٹرک کے امتحان میں 78فیصد اور زیادہ نمبر حاصل کرنیوالے طلبہ کو بھی اس سکیم میں شامل کیا گیا ہے اور پنجاب حکومت طلبہ کو حصول تعلیم کیلئے جدید سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے اور میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام بھی جاری رہے گا۔

Bilal Yasin Distribution Laptop

Bilal Yasin Distribution Laptop

Bilal Yasin Distribution Laptop

Bilal Yasin Distribution Laptop

Bilal Yasin Distribution Laptop

Bilal Yasin Distribution Laptop