صوبائی وزیر خوراک بلال یسین کی خصوصی ہدایات پر علاقہ میں ترقیاتی کام اورڈینگی مکائو مہم تیزی سے جاری

لاہور مسلم لیگ ن پی پی 139 کے سینئر رہنماء و سابق نائب ناظم یونین کونسل نمبر 70 میں امجد حسین بلو نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر خوراک بلال یسین کی خصوصی ہدایات پر علاقہ میں ترقیاتی کام اورڈینگی مکائو مہم کے سلسلہ میں عوام کو آگاہی کی مہم تیزیسے جاری ہے۔

پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان اور میاں شہباز شریف پنجاب کے حالات بہتر بنانے و ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کے لیے مصروف عمل ہیں جبکہ بلال یسین پی پی 139میں عوام کی خدمت میں دن رات مصروف ہیں اور لوگوں کو ڈینگی سے بچائو کے لیے ادویات سمیت دیگر سہولیات دی جارہی ہیں۔