کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ڈیف کرکٹ ایسو سی ایشن کے تین رکنی وفد نے سیکریٹری محمد سلیم کی سربراہی میں صوبائی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ان کے آفس میں ملاقات کی ان کے ہمراہ ترجمان کی حیثیت سے محمد فیضان نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ سیکریٹری محمد سلیم کیونکہ گونگے اور بہر ہیں۔
اس لئے ٹورنامنٹ کی تفصیلات وہ بتائیں گے محمد فیضان نے بتایا کہ سیکریٹری محمد سلیم پاکستان ڈیف کرکٹ ایسو سی ایشن کے پلیٹ فارم سے ایک آل پاکستان ٹورنامنٹ کا انعقاد کررہے ہیں۔
جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں کراچی، لاہور،ملتان،حیدر اباد، اسلام آباد، سکھر،خیرپور اور دادو کی ٹیمیں شرکت کریں گی محمد سلیم نے صوبائی سے ٹورنامنٹ میں تعاون کی اپیل بھی کی انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے بھی صوبائی وزیر کو مدعو کیا۔
وزیر کھیل محمد بخش مہر نے کہا کہ وہ ڈیف کرکٹ چیمپیئن شپ کے لئے ہر ممکن اور بھرپور تعاون کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنی بھرپور کوششیں کررہے ہیں جس کے لئے وہ ایسو سی ایشنز کے مشوروں اور رائے کا بھی احترام کرتے ہیں۔