صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت اور ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی ہدایت پر شاہ فیصل زون کی جانب سے خصوصی صفائی مہم کا آغاز آج سے ہوگا
Posted on September 22, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت اور ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی ہدایت پر شاہ فیصل زون کی جانب سے خصوصی صفائی مہم کا آغاز آج سے ہو گا ،خصوصی صفائی مہم کے دوران اہم شاہراہوں کے ساتھ گلیوں اور محلوں، بازاروں، شاپنگ سینٹروں کے اطراف صفائی وستھرائی کے ساتھ مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی انجام دیا جائے گا۔
شاہ فیصل زون کے ترجمان کے مطابق شاہ فیصل زون کے تحت آج سے شروع ہونے والے خصوصی صفائی مہم کے دوران تمام یونین کونسل میں صفائی وستھرائی ،سرسبز ماحول کے قیام اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کے ساتھ وال چاکنگ کے خاتمے کے حوالے سے بھی خصوصی مہم چلئی جائے گی۔
شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے ایگزیگٹیوں انجینئر اسلم پرویز نے کہا ہے کہ صاف ستھرے ،سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا صفائی مہم کے ساتھ انسداد تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی مہم چلا ئی جائے گی انہوں نے بتا یا کہ انسداد ڈینگی وائرس کے خلاف گلیوں اور محلوں کے سطح پر جراثیم کش ادویات کی اسپرے اور عوامی شعور کی آگاہی کے لئے ڈینگی فیور سے عوامی زندگی کو محفوظ بنا نے کے لئے خصوصی آگاہی مہم چلئی جائے گی۔
احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹ کے ذریعے عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی اسلم پرویز نے کہاکہ ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی ہدایت پر شاہ فیصل زون کے زیر اہتمام آج سے خصوصی صفائی و انسداد ڈینگی مہم کا آغاز ہوگا اس حوالے سے شاہ فیصل زون کے تحت تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔
دستیاب مشنری اور عملے کو آن روڈ کردیا گیا انشا اللہ شاہ فیصل زون میں 24 گھنٹے 3 شفٹوں میں جاری صفائی و ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا کر عوام کو صاف ستھرا سرسبز اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا۔