صوبائی وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایت پر شاہ فیصل زون میں انسداد ڈینگی مہم

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہاکہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران گلیوں اور محلوں کی سطح پر جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے ساتھ ڈینگی سے بچائو ،علامات اور احتیاطی تدابیر سے عوام کو آگاہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے صوبائی وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایت پر انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے شاہ فیصل زون میں کے ایم سی کی اشتراک سے 18اسپرے وہیکل مشین کی مدد سے جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔

ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی اور عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ڈینگی کے خاتمے کے لئے اور اس مہلک وائرس سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیںڈینگی کے مضر اثرات اور اس بچائو کے حوالے سے عوامی شعور کی آگاہی کے حوالے سے مہم چلا ئی جائے تاکہ عوام کو ڈینگی وائرس سے بچا یا جاسکے اور ڈینگی کا خاتمہ ممکن بنا یا جاسکے اس موقع پر عمران اسلم نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کہ برساتی نالوں کی صفائی اور نالوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے تاکہ مکھی مچھروں کی افزائش کو روکا جا سکے۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرے اور سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے بلدیاتی عملے کے ساتھ تعائون کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے صحت مند معاشرے کا قیام ممکن بنایا جا سکے۔