بدین (عمران عباس) سندھ کے ثقافت اور سیاحت صوبائی وزیر سید سردار علی شاھ نے لاڑ میوزیم بدین ثقافت کھاتے میں شامل کرنے اور شہید دودو چنیسر سومروپر سیمینار کرنا نے کا اعلان کر دیا۔
بدین میں لاڑ میوزیم کے دورے اور دربار ہال بدین میں علائقے کے ادیبوں، دانشوروں، شاعروں اور فنکارون کے ساتھ ملاقات کے بعد بدین پریس کلب میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے تاریخی علائقے لاڑ کی ثقافت کو محکمہ ثقافت نے ہمیشہ نظر انداز کیا ہے۔
یہ علائقہ علم و ادب کا گہوارہ رہا ہے یہاں پر مولوی حاجی احمد ملاح ، میر غلام محمد ٹالپور ، خلیفہ نبی بخش قاسم ، محمد صدیق مسافر جیسی عظیم علم دوست ہستیوں نے جنم لیا ہے بدین میں بے انتہا قدیمی آثار ہیں جنہیں نظر انداز کیا گیا ہے یہاں کے ادیبوں شاعروں اور فنکاروں کی حمت افضائی اور انہیں دیگر سہولتیں دینے کے لیئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈاکٹر آکاش انصاری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
تا کہ مستحقین کی نشاندہی ہو سکے انہوں نے کہا کہ مولوی حاجی احمد ملاح لائبریری میںنایاب کتابیں موجود ہیں جبکہ اس میں مزید کتابیں شامل کی جائیں گی انہوں نے بدین میں لاڑفیسٹیول منعقد کرانے کے ساتھ لاڑ آرٹ کونسل کو فعال کرنے کا بھی اعلان کیا۔
انہوںنے کہا کہ سندھ سے ثقافت کھاتے میں بہت سارے مسائل ہیں جس کے لیئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے اس لیئے انہوں نے وزارت سنبھالنے کے بعد پوری سندھ کے دورے کئے ہیں جس کا مقصد صوبے کے مختلف علائقوں میں ثقافت آثارے قدیماں سیاحت کو ترقی دلانا ہے۔۔۔